نکسیر کا فوری دیسی علاج

نکسیر کا دیسی علاج

ناک سے خون کا اخراج نکسیر کہلاتا ہے جسے طبی اصلاح میں Epistaxis بھی کہا جاتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں نکسیر کا پھوٹنا بچوں اور بڑوں میں ایک عام مسئلہ ہے۔ جس کے کئی اسباب ہیں جیسے کہ چوٹ، نتھنوں کی جھلی کی سوزش ، ناک کی اندرونی سطح کا خشک ہونا یا پھٹ جانا۔ ایسا موسم میں رونما ہونے والی اچانک تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ناک کو زور زور سے صاف کرنا، ناخن کرچنا، تیز بخار اور کالی کھانسی کے نتیجے میں بھی نکسیر کی شکایت لاحق ہو سکتی ہے۔ جبکہ دوسرے اسباب میں جسم میں موجود گرمی، الکحول کا استعمال ، الرجی، انفیکشن، تیز دھوپ میں کام کرنا جیسے مسائل شامل ہیں۔

بڑی عمر کے افراد میں نکسیر پھوٹنا ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہوتا ہے۔ خاص طور پرجب ان کا Diastolic پریشر سے بڑھ جائے۔ ایسے افراد جو بلند فشار خون میں مبتلا ہوں۔ انہیں باقاعدگی سے اپنا بلڈ پریشر چیک کرواتے رہنا چاہیے کیونکہ خون کا دباؤ بڑھ جانے کی وجہ سے شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے اور وہ پھٹ جاتی ہیں جن سے کثرت سے خون رسنے لگتا ہے۔

نکسیر کا دیسی علاج

نکسیر کے تدارک کے لیے گھریلو قدرتی نسخوں کا استعمال بے حد مفید اور پر اثر ثابت ہوتا ہے۔ ہیلپ اردو میں آج ہم آپ کو نکیسر کا دیسی علاج کرنے کے 13 بہترین گھریلو ٹوٹکے بتا رہے ہیں کہ جن پر عمل کر کے آپ اس خطرناک مرض سے اپنی جان چھڑا سکتے ہیں۔

1 برف یا ٹھنڈا پانی

نکیسر پھوٹنے کی صورت میں سر پر برف کا ٹکڑا رکھیں یا پھر ٹھنڈے یخ پانی میں کپڑا بھگو کہ سر پہ رکھ دیں۔ ناک سے بہنے والے خون کو روکنے کے لیے یہ بہترین اور آسان نسخہ ہے۔

2 انجیر

دو انجیر کو رات بھر کے لئے پانی میں بھگو کر رکھیں اور اگلی صبح اسے کھا لیں اس قدرتی نسخے کے استعمال سے نکسیر جیسے مسئلے پر قابو پانے میں کافی مدد ملتی ہے۔

3 ناریل

ہر روز خالی پیٹ تازہ ناریل کا ایک ٹکڑا ضرور کھائیں۔ اگر رات بھر کیلئے ناریل کو پانی میں بھگو دیا جائے اور صبح خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو یہ نکسیر جیسے مسائل سے نجات حاصل کرنے میں نہایت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

4 دودھ

دودھ میں ایک چمچ خالص گھی شامل کر کے پینا ، نکسیر کو روکنے کےلئے بہترین نسخہ ہے۔

5 لیموں

لیموں کے رس کے قطرے دونوں نتھنوں میں ٹپکائیں اس سے نکسیر کو فوری سکون اور آرام فراہم ہوتا ہے۔

6 خالص گھی

تکیے پر سر پیچھے کی طرف کر کے لیٹ جائیں ۔ پھر دو سے تین قطرے خالص گھی ناک میں ڈالیں اور آہستہ آہستہ حل کرنے کی کوشش کریں اس نسخے کا استعمال ناک سے رسنے والے خون کو فوری طور پر روکنے کی کوشش کرتا ہے۔

7 تلسی

تلسی کے پتوں کا جوس نکال کر ناک میں ٹپکائیں اس نسخے کے استعمال سے ناک سے رسنے والا خون فوری طور پر بند ہو جاتا ہے۔

8 پھٹکری

پھٹکری کے باریک پاؤڈر کو گائے کے گھی میں ملا کر ڈراپس کی شکل میں ناک میں ٹپکا دیں۔ ناک سے خون کا بہنا فوراً بند ہو جائے گا۔

9 انار کے پھول

انار کے خشک پھولوں کو پیس کر باریک پاؤڈر بنا لیں اور نکسیر پھوٹنے کی صورت میں اس پاؤڈر کو سونگھیں۔ اس کے علاوہ انار کےک جوس کے ایک سے تین قطروں کو ناک میں ڈالنے سے بھی خون کا بہنا فوری طور پر رک جاتا ہے۔

10 کافور

ہرے دھنیے کے پتوں کا رس نکالیں پھر اس میں تھوڑی سی مقدار میں کافور ملا کر اس کو ڈراپر کی مدد سے ناک میں ٹپکائیں۔ ناک سے خون آنا فوری طور پر بند ہو جائے گا۔

11 آملہ

20 گرام خشک آملہ کو رات بھر کےلئے پانی میں بھگو کر رکھیں۔ اگلی صبح اس پانی کو چھان کر پی لیں اور باقی بچے ہوئے آملہ کا پیسٹ بنا کر اسے پیشانی اور ناک کے اردگرد لگا دیں۔ نکسیر کےلئے بے حد مفید نسخہ ہے۔

12 ہرا دھنیہ

تازہ ہرے دھنیے کے پتوں کے جوس کو ڈراپس کی شکل میں ناک میں ڈالنے سے نکسیر کو کافی سکون اور آرام ملتا ہے۔

13 نیم

نیم کے رس کو قطروں کی صورت میں ناک میں ڈالیں۔ ناک سے بہنے والے خون کو روکنے کےلئے یہ نسخہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

نوٹ: نکسیر سے متعلقہ یہ تحریر محض معلومات عامہ کے لئے شائع کی جا رہی ہے۔ یاد رکھیں ہر ٹوٹکہ ہر انسان کےلئے نہیں ہوتا۔ اِس لئے اپنے تئیں کوئی نسخہ مت آزمائیں، بلکہ اپنے معالج (ڈاکٹر، طبیب) سے مشورہ کر کے اس کی ہدایت کے مطابق عمل کریں، شکریہ۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ اس تحریر کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں یا آپ کے ذہن میں کوئی اور سوال ہے تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ آپ کے ہر کمنٹس ہر سوال کا جواب دیا جائے گا۔ 

یہاں سے شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے