پیاز کے فوائد و خصوصیات – پیاز کے ذریعے علاج

پیاز محض چھلکوں کا پیچیدہ مجمو عہ ہے۔ جس میں کوئی مغز نہیں اسے چھیلتے جائیں۔ آخر تک سوائے چھلکوں کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ تاہم اس کے ہاتھ نہ آنے کے با وجود پیاز کی اتنی خوبیا ں ہیں کہ دنیا بھر کے سائنس دان اور ماہرین طب و صحت کا دعوی ہے کہ اگر کرہ ارض سے تما م سبزیاں غائب ہو جائیں تو بھی انسان گھاٹے میں نہیں رہے گا۔

پیاز کا اصلی وطن ایشیا ہے۔لوگ اسے بطور غذا استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے اور بھی استعمالات ہیں جن سے لوگ ناواقف ہیں ،پیاز میں قدرت نےبے شمار فوائد رکھے ہیں ۔

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر ایشیائی کھانوں کا تصور بھی ممکن نہیں ، دنیا بھر میں اس کو سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہےاور کھانا بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں پیاز موجود ہے تو معمولی زخم میں اسے بطور جراثیم کش استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فرانس کا قومی مشروب سوپ پیاز کا سوپ ہے فرانسیسی اس کے سوپ کے عاشق ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دل کے امراض فرانس میں کم ہیں۔ فرانس 1912ءسے پیاز پر تحقیق کا سلسلہ جاری ہے۔ اطبائے فرانس نے پیاز پر 500 سے زیادہ رسالے، کتابیں اور تحقیقی مقالے مرتب کئے ہیں۔ فرانس کا قومی مشروب پیاز کا سو پ امریکہ، کینڈا اور انگلستان کی مارکیٹو ں میں دستیا ب ہے ۔

پیاز کی اقسام اور خصوصیات

پیاز کے مشہور تین رنگ ہوتے ہیں یعنی سرخ، سفید اور زرد ،جنگلی پیاز کے پتے چوڑے اور ذائقہ کسی قدر تلخ ہوتا ہے۔ جبکہ کھیتوں میں اگایا جانے والا پیاز زیادہ تلخ نہیں ہوتا۔ پیاز باورچی خانے سے زیادہ دواؤں میں کام آتا ہے۔

پیاز جلد پر سورج کی شعاعوں کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے بہت مفید ہے ،اس میں موجود سلفیورک کمپاؤنڈز جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصانات کو ختم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں ہوا میں موجود جراثیم کو ختم کرنے کی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے۔

فرانسیسی مصنف ڈاکڑ گیتا وابان لکھتا ہے کہ کھجو ر کے بعد عربوں کا بہترین اور پسندیدہ غذا لہسن اور پیاز جیسی سبزیا ں تھیں۔

پیاز کے ذریعے علاج

1 کھانسی سے نجات

کھانسی میں مبتلا افراد پیاز کو چھیل کرسلائس کی صورت میں کاٹ لیں اب ہر سلائس میں آدھا چائے کا چمچ براؤن شوگر ڈالیں اور تقریباً ایک گھنٹے کیلئے ڈھک کر رکھ دیں ،متاثرہ افراد اسے دن میں دو مرتبہ کھائیں ، اس میں موجود سلفر میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات ہوتی ہیں جو کھانسی کی وجہ بننے والےجراثیم کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

2 بالوں کا گرنا

اکثر خواتین بالوں کے گرنے کی وجہ سے سخت پریشان نظر آتی ہیں ،باولوں کی نشوونما بہتر کرنے کیلئے پیاز کو پانی میں بوائل کریں اب اس پانی کو شیمپو سے پہلے بالوں میں لگائیں ،یہ نسخہ بالوں کی نشونما میں اضافہ کرنے کے ساتھ خشکی کے خاتمے کیلئے بھی بےحد مفید ہے۔

3 نظام انہظام کی درستگی

پیاز جسمانی اعضاء کے ساتھ پیٹ میں درد اور نظام انہظام کودرست کرنے کیلئے بے حد مفید ہے ،اگر چھوٹے بچے کو ان میں سے کوئی شکایت ہو تو انہیں ہر ایک گھنٹے میں ایک چائے کا چمچ پیاز کی چائے پلائیں جب تک کہ انہیں آرام نہ آجائے۔چائے بنانے کیلئے ایک پیاز لیں اور اسے پانی میں ابال لیں اور پھر اسے ٹھنڈا کرکے چھان لیں پیازکی چائے تیار ہے۔

4 سینے کی تکلیف کا خاتمہ

پیاز کو کرش کرکے اس کا پیسٹ بنالیں اور اس میں تھوڑا سا ناریل کا تیل شامل کریں ،اب اسے سینے پر لگائیں اور کسی تولیے سے ڈھک دیں ،یہ قدرتی طور پر ایک اینٹی بائیوٹک کے طور پر کام کرتے ہوئے جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنائے گی ،جبکہ پیاز سے نکلنے والے بخارات سینے میں تکلیف اور کھانسی میں آرام دلائیں گے۔

5 درد اور سوجن کا علاج

اگر جسم کے کسی حصے پر کیڑے کے کاٹنے کے باعث درد اور سوجن پیدا ہو گئی تو اس حصے پر پیاز کاٹ کر رکھیں یا پھر اس کا تازہ جوس متاثرہ حصے پر لگائیں ،اس کے اندر موجود درد اور سوجن کم کرنے والے اجزاء تکلیف میں آرام پہنچائیں گے۔

6 قوت باہ میں اضافہ

مردحضرات اپنی قوت باہ بڑھانے کے لئے مختلف طریقےاور حربے استعمال کرتے ہیں، لیکن اکثر انہیں ناکامی کا سامنا ہی کرنا پڑتا ہے۔آج ہم آپ کو وہ انتہائی کارآمد، آسان اور بے ضرر طریقہ بتائیں گے جس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔ قدرت نے پیاز میں وہ خصوصیات پنہاں کیں ہیں کہ عقل گم ہو جاتی ہے۔

جیسے اگر عضو بدن صحیح طرح سے کام نہ کررہا ہو تو پیاز اس کمزوری کو نہ صرف دور کرتا ہے بلکہ اسے قدرتی حالت میں واپس لانے میں بھی اہم کردار اداکرتا ہے۔ اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ کھانے کے ساتھ پیاز کھائیں،

قوت باہ کے بارے میں مکمل تفصیل جاننے کے لیے آپ ہماری تحریر قوت باہ کیا ہے ۔ قوت باہ میں اضافے کرنے کے قدرتی طریقے پڑھ سکتے ہیں

7 الٹی کا خاتمہ

اگر کسی وجہ کے باعث آپ کو الٹی آئے تو دو چائے کے چمچ پیاز کا جوس پئیں اوردس منٹ انتظار کرنے کے بعد دو چائے کے چمچ پیاز کی چائے پئیں اور دوبارہ دس منٹ انتظار کریں اس عمل کو اس وقت تک دوہرائیں جب تک کہ طبیعت میں بہتری نہیں آجاتی۔

8 بخار سے نجات

بخار میں مبتلا افراد پیاز کو سلائس میں کاٹیں اپنے پیروں کے نچلے حصے میں تھوڑا سا ناریل کا تیل لگائیں اور پھر اس پر سلائس میں کٹی ہوئی پیاز رکھ دیں اور اسے کسی موزے یا پلاسٹک سے ڈھک دیں اور رات بھر اسے ایسے ہی رہنے دیں اس میں موجود قدرتی اجزاء بخار پیدا کرنے والے جراثیم کو ختم کر دیں گے۔

9 زخم کا بھرنا

پیاز میں مہلک اور خر ا ب زخموں کی حیرت انگیز طور پر ٹھیک کرنے کی صلا حیت موجو د ہے۔ ہمارے دیہا تو ں میں فسٹ ایڈ کے طور پر خون بند کرنے اور زخمو ں کے درد سے نجات کے لیے پیاز کے ساتھ ہلدی گرم کر کے زخمو ں پر باندھنے سے آرام آتاہے اور زخم بھرنا شرو ع ہوتا ہے۔

دوسری جنگ عظیم میں زخمی سپاہیو ں کا علاج کچے پیاز سے کیا گیا۔ زخم پر پیاز باندھنے سے جلد آرام آجاتاہے۔اور دو دن کے اندر زخم خشک ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

10 مختلف بیماریوں سے نجات

گلے کے بڑھے ہوئے غدود، کالی کھانسی، دمہ، پھیپھڑے اور حلق کی بیما ریاں نزلہ، زکام ،ذیابیطس، سر درد، مرگی، معدے کے زخم کے امراض میں پیاز کا استعمال شفا بخش ہے زہریلے، کیٹرے، سانپ، بچھو کا ٹ لے تو جسم کے اس حصے پر پیاز اور نو شا در کا پانی لگائیے سوزش جا تی رہے گی بلڈ پریشر اور دل کے دوسرے امراض میں لہسن اور پیاز کا استعمال شفا بخش ہے۔

11 گنجے پن کا علاج

گنج کا بہترین علاج پیاز کا عرق ہے اس کے مسلسل مالش سے بال دوبارہ اگ آتے ہیں۔

پیاز بطور جراثیم کش

یہ جراثیم کش ہے۔ خون میں تیزابی مادو ں کو پیاز کا مسلسل استعمال ختم کردیتا ہے۔ پیاز خون کے بڑھتے دباؤ کو کم کر دیتا ہے۔ اس کا مسلسل استعمال دل کے دورے سے محفوظ رکھتا ہے۔ بر طانیہ میں تجربے کے طور پر اسپتالو ں میں مریض کو ایسی دوئیاں دی گئی جن میں پیاز کا عنصر شامل تھا وہ مریض صحت یاب ہو گئے۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ اس تحریر کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں یا آپ کے ذہن میں کوئی اور سوال ہے تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ آپ کے ہر کمنٹس ہر سوال کا جواب دیا جائے گا۔ 

نوٹ: پیاز سے متعلقہ یہ تحریر محض معلومات عامہ کے لئے شائع کی جا رہی ہے۔ یاد رکھیں ہر ٹوٹکہ ہر انسان کےلئے نہیں ہوتا۔ اِس لئے اپنے تئیں کوئی نسخہ مت آزمائیں، بلکہ اپنے معالج (ڈاکٹر، طبیب) سے مشورہ کر کے اس کی ہدایت کے مطابق عمل کریں، شکریہ۔

یہاں سے شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے