میٹھے اور لال تربوز کی پہچان کے پانچ طریقے

میٹھے اور لال تربوز کی پہچان کے پانچ طریقے

تربوز ایک ایسا پھل ہے جو پیاس اور گرمی کی شدت کو ختم کرتا ہے ۔اس کا باقاعدہ استعمال انسانی جلد کو خوبصورت اور روشن بناتا ہے۔اس میں وٹامن اے اور سی شامل ہونے کے علاوہ یہ کینسر اور دل کی بیماریوں کے بچاؤ میں بھی نہایت مفید ہے۔

تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ انسانی جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہیں ہونے دیتا۔ لیکن ان سب سے بڑھ کر اس کا ذائقہ اسی وقت بھاتا ہے جب تربوز میٹھا اور پکا ہوا ہو۔

اس تحریر میں ہم آپ کو بتائیں گے میٹھے لال تربوز کی پہچان کے آسان طریقے کہ جن پر عمل کر کے آپ سرخ لال تربوز کی بآسانی شناخت کر سکیں گے۔

میٹھے اور لال تربوز کی پہچان

آپ تربوز خریدتے وقت اس کے ٹکڑے کو دیکھ کر اس کے میٹھے ہونے کا اندازہ لگاتے ہوں گے لیکن اس کے باوجود بھی اگر یہ پھیکا نکل آئے تو پھر مزہ کرکرا ہو جاتا ہے۔ تربوز خریدنا کسی رسکی سرمایہ کاری سے کم نہیں کیونکہ یہ عام طور بہت بڑے ہوتے ہیں اور اگر پھل فروش کاٹ کر نہ دکھائے تو جاننا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ یہ اندر سے کیسا ہو گا۔

اگر آپ میٹھا، لال اور پکا ہوا تربوز خریدنا چاہتے ہیں تو ان چند چیزوں کے بارے میں جان لیں۔ اس سے آپ کو تربوز کاٹے بغیر ہی پتا چل جائے گا کہ جو تربوز آپ خرید رہے ہیں وہ اندر سے کتنا سرخ اور میٹھا ہے۔

میٹھے اور لال تربوز کی پہچان کے پانچ آسان طریقے کہ جن پر عمل کر کے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ کا تربوز لال سرخ میٹھا ہے کہ نہیں؟

1 تربوز کے وزن کا موازنہ

اگر آپ تربوز کو اٹھائیں اور وہ بہت وزنی محسوس ہو یعنی دیکھنے کے مقابلے میں زیادہ بھاری محسوس ہو تو سمجھ لیں کہ آپ نے درست پھل کو انتخاب کیا ہے۔تربوز کو ہاتھ میں اٹھا کر اس کا وزن کر کے تسلی کریں کہ اس کا وزن اس کی جسامت سے زیادہ ہونا چاہیے۔

اس کے لیے آپ عین اسی جسامت کے دوسرے تربوز سے بھی موازنہ کرسکتے ہیں۔ اب جو پھل جتنا وزنی اور بھاری ہوگا اتنا ہی وہ میٹھا اور تیار ہوگا۔ اسی اصول کو دوسرے پھلوں کے لیے بھی آزمایا جاسکتا ہے ۔تربوز جتنا وزنی ہو گا اتنا ہی زیادہ اچھا ہونے کا امکان ہے۔

2 تربوز کی سطح ہموار اور گولائی یکساں ہو

تربوز کی سطح ہموار اور گولائی یکساں ہو

خیال رہے کہ تربوز ہموار اور یکساں گولائی کے ساتھ ہو اور اس پر کوئی خاص نشان، کٹ کا نشان اور کہیں سے بھنچا ہوا نہ ہو۔ ان نشانات اور غیرہموار سطح کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ نمو کے دوران تربوز کو اچھی طرح سورج کی روشنی نہیں ملی ہے

جس کا مطلب ہے کہ پھل مکمل طور پر پکا ہوا نہیں۔ اور تربوز کو کاشت کے دوران پانی کی اچھی مقدار نہیں مل سکی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ صرف ایسا ہی تربوز خریدیں جو ہموار اور یکساں گولائی والا ہو۔

3 تربوز پر پیلے دھبے کا نشان

میٹھے اور لال تربوز پر پیلے دھبے کا نشان

تربوز زمین پر رکھے ہوتے ہیں اور وہیں پکتے ہیں لیکن جو حصہ زمین کو چھوتا ہے وہ ہلکا یا بہت گہرا پیلا ہوسکتا ہے اسے فیلڈ اسپاٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس جگہ دھوپ نہ پہنچنے سے یہ حصہ مکمل طور پر تو سبز نہیں ہوتا لیکن ہلکا اور گہرا پیلا ضرور ہوجاتا ہے۔

کسی تربوز کے پکے اور کھانے کے قابل ہونے کی سب سے بڑی نشانی اس پرموجود ایک نشان یا دھبہ ہوتا ہے۔اسی لیے یہ دھبہ جتنا گہرا ہوگا پھل اتنا ہی میٹھا ہوگا۔تاہم اگر یہ نشان زردی مائل سبز یا سفید ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تربوز کھانے کے لیے ابھی پکا نہیں۔

4 تربوز کی رنگت

میٹھے لال سرخ تربوز کی رنگت

تربوز کی رنگت گہرے لیکن کم چمکیلی یعنی بھدی ہونی چاہیے۔ اگر ایسا ہے تو تربوز انتہائی میٹھا ہو گا۔اور کھانے کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔ بصورت دیگر پیسوں کے ضائع کے کچھ نہ ہاتھ آئے گا۔ اس لئے تربوز خریدتے وقت اس کی رنگت کو ضرور مدنظر رکھیں۔

5 تربوز کو بجا کر دیکھنا

تربوز کو بجا کر دیکھنا

تربوز کو لینے سے پہلے ہلکے سے ہاتھ سے بجا کر دیکھیں اور اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھونکنے جیسی لگے تو اس کا مطلب ہے کہ تربوز ابھی کچا ہے اس لئے اسے مسترد کردیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو ایسے تربوز کا انتخاب کر لیں۔

اگر تربوز ان پانچوں ٹیسٹوں میں کامیاب ہوگیا۔ تو انشا اللہ سرخ ،میٹھا اور ذائقہ سے بھر پور ہوگا۔

میٹھے اور لال تربوز کی پہچان کے حوالہ سے اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ اس تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

یہاں سے شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے