تحفظ تنخواہ کیا ہے اور سرکاری ملازم کے لئے کیوں ضروری ہے

تحفظ تنخواہ کیا ہے اور سرکاری ملازم کے لئے کیوں ضروری ہے

تحفظ تنخواہ ایک سرکاری ملازم کے لیے کتنا ضروری ہے۔ اس کا بہت سے لوگوں کو پتا ہی نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو ماہانہ ہزاروں روپوں کا نقصان ہو رہا ہوتا ہے۔

تحفظ تنخواہ یعنی Pay Protection ایک ملازم کو تب ملتا ہے جب وہ کنٹریکٹ سروس سے مستقل سروس کے لیے باقاعدہ (Through Proper Channel) اپلائی کرتا ہے۔ اور اس کی کنٹریکٹ سروس (عوضی/عارضی ) میں کسی قسم کا کوئی رخنہ (بریک) نہیں ہوتا۔

تنخواہ کا تحفظ ملنے سے ملازم کی بنیادی تنخواہ (رننگ بیسک پے) اتنی ہی رہتی ہے۔ جتنی پہلے ہوتی ہے۔مطلب تنخواہ میں جتنی بھی سالانہ انکریمنٹ لگی ہوتی ہیں، وہ اسی طرح بحال رہتی ہیں۔اگر تحفط تنخواہ نہ ملے تو سیلری (تنخواہ ) ابتدائی سٹیج سے شروع ہوتی ہے۔ تحفظ تنخواہ (پے پروٹیکشن) تب ہی ملے گی جب آپ درج ذیل شراط پر پورے اترتے ہوں گے۔

تحفظ تنخواہ کی شرائط و ضوابط

آپ کو تحفظ تنخواہ تبھی مل سکتا ہے جب آپ کی تقرری (Appointment) کنٹریکٹ سروس پالیسی کی Standard terms and Conditions کو مدنطر رکھ کرعمل میں لائی گئی ہو۔ اور آپ کو تنخواہ کی ادائیگی نارمل میزانیہ سے ہوتی ہو۔ اگر آپ کو لم سم (فکس) تنخواہ مل رہی ہے تو آپ کو تنخواہ کا تحفظ نہیں مل سکتا۔

تحفظ تنخواہ کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی تقرری کسی بیسک پے سکیل Basic Pay Scale کے خلاف ہوئی ہو اور آپ کو اس سکیل (BPS) کے حساب سے تنخواہ مل رہی ہو۔ اور سالانہ ترقی (Annual Increment) بھی لگتی ہو۔

محکمانہ رضامندی سے اپلائی کرنا

اگر آپ کی سروس عارضی ہے۔ یا آپ کنڑیکٹ پہ ہیں اور کسی نئی جگہ اپلائی کرنا چاہتے ہیں ۔اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی تنخواہ میں کسی قسم کا کوئی فرق نہ پڑے۔ تو ہمیشہ Through Proper Channel اپلائی کریں۔ تھرو پراپر چینل کا مطلب ہوتا ہے۔ کہ آپ جس محکمے میں عارضی (کنٹریکٹ) سروس کر رہے ہیں۔ اس سے باقاعدہ اجازت لے کر دوسری جگہ اپلائی کریں۔

یہ بھی پڑھیے: سالانہ ترقی (انکریمنٹ) کی مکمل تفصیل اردو میں

اجازت لینے کی کئی صورتیں ہوتی ہیں۔ جیسے آپ این او سی No Objection Certificate لے کر اپلائی کر سکتے ہیں۔ یا پھر آپ اپنے محکمے سے باقاعدہ درخواست مارک کروا کر جمع کروا سکتے ہیں۔

مجاز اتھارٹی

تحفظ تنخواہ کے لئے اپلائی کرنے سے پہلے یہ یقین کر لیں کہ آپ کی کنٹریکٹ سروس اور مستقل سروس دونوں سروسز کا باقاعدہ اخبار میں اشتہار دیا گیا ہو اور دونوں تقرریاں باقاعدہ مجاز اتھارٹی (سلیکشن کمیٹی) کی سفارشات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہوں۔

اگر آپ کی تقرری ڈائریکٹ بغیر اشتہار اور سلیکشن کمیٹی کے ہوئی ہے تو آپ کو Pay Protection نہیں مل سکتا۔

سروس میں بریک

اگر آپ کی کنٹریکٹ سروس اور ریگولر سروس میں ایک دن کا بھی بریک ہے تو آپ کو تحفظ تنخواہ نہیں مل سکتا۔ اس لیے تحفظ تنخواہ کےحصول سے پہلے یہ یقین دھانی ضرور کر لیں۔ کہ آپ کی کنٹریکٹ سروس اور مستقل سروس میں کوئی رخنہ تو نہیں ہے۔کسی قسم کیInterruption / Break ہونے کی صورت میں آپ تحفظ تنخواہ سے محروم ہو جائیں گے۔

سکیل کا فرق

اگر آپ کی کنٹریکٹ سروس بڑے سکیل میں ہے اور مستقل سروس چھوٹے سکیل میں ہے تو آپ کو تحفظ تنخواہ نہیں مل سکتا۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی ادارےمیں کنٹریکٹ بنیادوں پر BPS-14 میں جاب کر رہے ہیں۔ اور بعد میں کسی BPS-12 کی آسامی کےخلاف آپ مستقل ہو جاتے ہیں تو آپ کو تنخواہ کا تحفظ (پے پروٹیکشن) نہیں ملے گا۔

لیکن اگر آپ BPS-12 سے مستقل ہو کر BPS-14 میں جاتے ہیں تو آپ کو تحفظ تنخواہ مل سکتا ہے۔

پنشن یا گریجویٹی

اگر آپ نے اپنی سروس کے خلاف پنشن یا گریجویٹی لے لی ہے تو آپ کو تحفظ تنخواہ نہیں مل سکتا۔ 30 فیصد سوشل سیکورٹی بینیفٹس بھی پنشن اور گریجویٹی کے کیٹگری میں آتا ہے۔ یاد رکھیں دس سال سے کم سروس پر پنشن اور گریجویٹی نہیں ملتی۔

ضروی نوٹ: اگر آپ سرکاری ملازم ہیں، چاہے کنٹریکٹ پر ہیں یا مستقل بنیادوں پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں تو ہمیشہ یاد رکھیں کہ جب بھی آپ کسی بھی آسامی (پوسٹ) کےلئے اپلائی (درخواست دینا) کر رہے ہیں۔ تو ہمیشہ Through Proper Channel اپلائی کریں۔ یا اپنے ادارے سے NOC لے کریہاں بتائی گئی ہدایات کو مدنظر رکھ کر اپلائی کریں۔ تا کہ آپ کو تنخواہ کا تحفظ مل سکے۔ اور اگر آپ مستقل ملازم ہیں تو آپ کی سروس بھی شمار ہو سکے۔

تحفظ تنخواہ کے حوالہ سے اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ متذکرہ بالا تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

یہاں سے شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے