اپنے نام پر سم چیک کرنے کا طریقہ

اپنے نام پر سم چیک کرنے کا طریقہ

سم انفارمیشن سسٹم

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے نام پر کتنی سم (SIM) رجسٹر ہیں اور وہ کس کس نیٹ ورک کی ہیں  تو یہ بالکل آسان ہے۔ اپنے نام پر جاری ہونے والی سم کی تفصیل چیک کرنے کے دو طریقے ہیں۔

  1. آن لائن سم چیک کرنے کا طریقہ
  2. ایس ایم ایس کے ذریعے سم چیک کرنے کا طریقہ

1 Online چیکنگ

آپ کے نام پر یعنی آپ کے شناختی کارڈ نمبر پر کس نیٹ ورک کی کتنی سم رجسٹر ہیں۔  آن لائن چیک کرنے کے لئے cnic.sims.pk اوپن کریں۔ اور ظاہر ہونے والی ونڈو میں اپنا شناختی کارڈ نمبر (CNIC Number) درج کریں۔ آپ نے اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش (-) کے لکھنا ہے۔ اور Submit پر کلک کرنا ہے۔ آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کے نام پر ٹیلی نار، موبی لنک (جاز) یوفون اور وارد کی کتنی سمیں ہیں۔

2 بذریعہ SMS

آپ کے نام پر کتنی سم ہیں یہ چیک کرنے کا دوسرا اور بہترین طریقہ ایس ایم ایس کا ہے۔ اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 668 پر میسج کریں۔ ایسا کرنے پر آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کے نام پر کتنی سمیں رجسٹر ہیں اور وہ کس کس نیٹ ورک کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی نار، موبی لنک، یوفون، وارد اور زونگ کے کوڈز کی مکمل تفصیل اردو میں

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کیا جائے تا کہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔ شکریہ

یہاں سے شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے