ویب ہوسٹنگ اور ڈومین میں فرق کی مکمل تفصیل اردو میں

ویب ہوسٹنگ اور ڈومین میں فرق کی مکمل تفصیل اردو میں

اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انٹرنیٹ پران کی اپنی ذاتی ویب سائیٹ ہو، اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ بنانے کے لیے ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔

ویب ہوسٹنگ سے مراد سرور پر وہ مخصوص جگہ ہوتی ہے۔جس کو پرچیز کرنے (خریدنے) کے بعد آپ اپنی ویب سائیٹ کا ڈیٹا وہاں محفوظ کرتے ہیں۔ اور ڈومین نیم سے مراد وہ نام ہے جس کی بدولت انٹرنیٹ پر لوگ آپ کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

مثال کے طور پرآپ کا موبائل ایک سرور (ویب ہوسٹنگ) ہے اور اس میں موجود سم (SIM) ڈومین نیم کا کردار ادا کرتی ہے۔ اب اگر کسی نے آپ سے رابطہ کرنا ہو گا تو وہ آپ کا موبائل نمبر ڈائل کرئے گا (یعنی آپ کی ویب سائیٹ کا ایڈریس ٹائپ کرئے گا) اب اگر آپ کی سم کسی موبائل میں پڑی ہو گی تو فوراً رابطہ ہو جائے گا۔

ویب ہوسٹنگ سے مراد وہ مخصوص جگہ ہوتی ہے ۔جہاں آپ کی ویب سائیٹ کا سارا ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے، اور ہر وقت دستیاب ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر میری ویب سائیٹ کا ڈومین نیم www.helpurdu.com ہے۔ اب جب بھی کوئی شخص میرے اس ایڈریس (ڈومین نیم) پر کلک کرئے گا تویہ لنک ویب ہوسٹنگ پر موجود ڈیٹا کو ظاہر کر دے گا۔

ویب ہوسٹنگ اور ڈومین نیم دو الگ سروسز ہیں ، آپ کسی ایک کمپنی سے یہ دونوں سروسز خرید سکتے ہیں اور الگ الگ بھی خرید سکتے ہیں، تاہم کسی ایک ہی کمپنی سے دونوں سروسز خریدنا اچھا ہوتا ہے کیونکہ اس سے مسائل پیدا نہیں ہوتے۔نیز ویب سائٹ کے لیے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خریدنے سے پہلے آپ کو اور بھی بہت سی باتوں کا پتا ہونا چاہیے۔

جیسے کمپنی آپ کو ویب سائیٹ کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے کتنی جگہ فراہم کرے گی، آپ کی ویب سائیٹ کو ایک مہینے میں کتنے لوگ وزٹ کر سکیں گے۔ سائیٹ کی بینڈ ورتھ کتنی ہو گی۔ سائیٹ کا اپ ٹائم کتنا ہو گا۔ اور آپ کو ادائیگی ماہانہ بنیادوں پر کرنی ہو گی یا سالانہ بنیادوں پر، زیادہ تر کمپنیاں سالانہ بنیادوں پر آپ کو ڈومین نیم اور ہوسٹنگ کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ ہر کمپنی کا پہلے سال کا ریٹ بہت کم ہوتا ہے۔ اس کے بعد ان کے ریگولر ریٹ شروع ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ویب سائٹ یا بلاگ بنانے سے پہلے انٹرنیٹ پر اچھی طرح سے چھان بین کر لیں اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں۔

اپنی ذاتی ویب سائیٹ یا بلاگ بنانے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ ورڈ پریس پر فری میں ویب سائیٹ بنا کر دیکھ لیں، اس سے آپ کو تجربہ ہو جائے گا کہ ویب سائیٹ کیسے بناتے ہیں۔ اس طرح جب آپ اپنی ہوسٹنگ لے کر ویب سائیٹ بنائیں گے تو آپ کو آسانی رہے گی۔

ڈومین نیم اور ویب ہوسٹنگ سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ متذکرہ بالا تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔

آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔ شکریہ

یہاں سے شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے