گوگل میں سرچ کرنے کے گیارہ آسان طریقے

اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ گوگل پہ سرچ کی جاتی ہے ، گوگل سرچنگ کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے، ہر کوئی انٹرنیٹ پہ سرچنگ كے لیے گوگل کا استعمال کرتا ہے مگر بہت سے لوگوں کو گوگل کی بنیادی چیزوں کا پتا ہی نہیں ہوتا ، اس وجہ سے وہ بیکار میں گھنٹوں گھنٹوں سرچنگ کرتے رہتے ہیں ، اور مطلوبہ مواد تک نہیں پہنچ پاتے۔

آج ہم آپ کو گوگل کی کچھ ایسی فائدے مند اور آسان طریقے بتائیں گے ، جن كے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چائیے۔

1 گوگل کیلکولیٹر

گوگل کیلکولیٹر

گوگل نہ صرف ایک سرچ انجن ہے بلکہ آپ ایسے بطور کیلکو لیٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں ، اگر آپ کو میتھ (ریاضی) كے حوالے سے کسی بھی قسم کی جمع تفریق کرنی ہے تو اس كے لیے آپ گوگل کیلکو لیٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر : گوگل کی ویب سائٹ اوپن کریں اور 4545 + 4545 ٹائپ کر کے اینٹر کی پریس کریں ، آپ کو نا صرف آپ کی کیلکولیشن کا جواب مل جائے گا بلکہ کیلکو لیٹر بھی آ جائے گا۔ ضروری نہیں ہے كے آپ 4545 ہی لکھیں آپ کچھ بھی لکھ کر سرچ کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں آپ google calculator لکھ کر بھی سرچ کر سکتے ہیں۔ اس سے بھی گوگل کیلکولیٹر سکرین پر ظاہر ہو جاتا ہے۔

2 نمبر کو الفاظ میں تبدیل کرنا

اگر آپ کسی بھی نمبر کو انگلش میں ٹرانسلیٹ نہیں کر سکتے تو یہ ٹرک آپ كے لیے بہت کام کی چیز ہے، آپ نمبر لکھ کر برابر کا نشان لگائیں اور آگے انگلش لکھ دیَں، آپ کو آپ كے مطلوبہ نمبر کی الفاظ میں ٹرانسلیٹ مل جائے گی .

کسی بھی نمبر کی الفاظ میں انگلش چیک کرنے کے لیے نمبر لکھ کر برابر ( = ) کا سائن ڈال کر انگلش لکھ دیں۔ جیسے اوپر تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

3 گوگل کنورٹر

اِس ٹپ کی مدد سے آپ کسی بھی چیز کی ویلیو جیسے کے لمبائی، ایریا، فاصلہ، فریکونسی ، ماس ، زاویہ ، پریشر ، ٹمپریچر ، ٹائم ، ویلیو ، وغیر کو فوراً کنورٹ(تبدیل) کر سکتے ہے .

جیسے اگر گز کو کلومیٹر میں تبدیل کرنا ہے تو یارڈ ٹو میٹر ٹائپ کریں، آپ کے سامنے کنورٹر آ جائے گا۔ اب اس کنورٹر کی مدد سے  آپ باقی یونٹس کو بھی کنورٹ کر سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ آپ یارڈ ٹو میٹرلکھیں۔ آپ کوئی بھی یونٹ لکھ کر سرچ کر سکتے ہیں۔

4 گوگل ٹرانسلیٹر

دنیا کا کوئی بھی شخص دنیا کی ساری زبانیں ( لینگویج ) نہیں بول یا سمجھ سکتا ، لیکن اِس ٹپ کی وجہ سے آپ دنیا کی کسی بھی زبان میں کسی بھی لفظ کو ٹرانسلیٹ کر سکتے ہیں ، آپ نے بس گوگل میں جا کر انگلش ٹو اردو یا آپ جس زبان کو دوسری زبان میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ، وہ ٹائپ کریں ، اوپن ہونے والے باکس میں اپنا مطلوبہ لفظ لکھیں ، جیسے میں نے ورڈ Love لکھا ہے۔

آپ کوئی بھی لفظ یا عبارت لکھ کر اسے دوسری زبان میں اس کی ٹرانسلیشن دیکھ سکتے ہیں. آپ google translate لکھ کر بھی سرچ کر سکتے ہیں۔

5 کسی خاص ویب سائیٹ میں سرچ

اگر آپ کسی ایک ہی ویب سائیٹ کے اندر سرچ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس ویب سائیٹ کا پورا یو آر ایل لکھ کر سپیس دے کر متعلقہ لفظ لکھیں۔ اس طرح گوگل صرف اسی سائیٹ کے اندر ہی متعلقہ لفظ کو سرچ کر کے رزلٹ دکھائے گا۔ جیسے

"کامیابی www.helpurdu.com” میں گوگل ہیلپ اردو کی ویب سائیٹ میں سے صرف لفظ کامیابی کے ہی نتائج دکھائے گا۔

6 کسی جگہ کا فاصلہ معلوم کرنا

اگر آپ نے کسی نئی جگہ جانا ہے ، اور آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ كے شہر ( سٹی ) سے دوسرے شر کا فاصلہ کتنا ہے ، یا آپ کسی بھی جگہ سے دوسری جگہ کا فاصلہ معلوم کرنا چاہتے ہیں ، تو آپ نے گوگل میں ایسے لکھنا ہے

Rawalpindi to Lahore Distance

اِس سے فوراً گوگل میپ آ جائے گا ، اور آپ کو پوری انفارمیشن مل جائے گی

7 کرکٹ شیڈول اور کرکٹ سکور

اگر آپ کرکٹ كے فین ہیں تو یہ ٹپ آپ كے لیے ہی ہے . سب سے پہلے گوگل  اوپن کریں ، اور سرچ میں کرکٹ شیڈول Cricket Schedule ٹائپ کریں ، آپ کو فوراً کرکٹ کے سارے شیڈول شو ہو جائیں گے.

اور اگر آپ کرکٹ سکور معلوم کرنا چاہتے ہیں تو ڈائریکٹ کرکٹ سکور Cricket Score ٹائپ کریں گے تو گوگل آپ کو کرکٹ کے سکور بتا دے گا۔

8 فلم کا نام اور اداکار

اگر آپ کو کسی فلم کا نام تو پتہ ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ اس فلم میں کس کس ایکٹر (اداکار) نے کام کیا ہے تو اِس ٹپ كے ذریعے آپ کسی بھی فلم (مووی) كے سارے اداکاروں كے نام جان سکتے ہیں۔

گوگل میں جا کر جس Cast:Pk ٹائپ کریں ، آپ کو اس فلم کی پوری کاسٹ کا پتہ چل جائے گا ، آپ اس فلم كی بجائے کسی اور فلم کا نام بھی ٹائپ کر سکتے ہیں .

9 طلوع آفتاب اور غروب آفتاب

اس ٹپ کی مدد سے آپ کسی بھی جگہ میں سورج کے طلوع اور غروب ہونے کا ٹائم چیک کر سکتے ہیں ، آپ نے جسٹ سن رائز لاہور Sunrise Lahore لکھنا ہو گا ، یا سن سیٹ لاہور Sunset Lahore

اِس سے آپ کو لاہور میں سورج كے طلوع اور غروب ہونے کا پتہ چل جائے گا۔

10 سٹاپ واچ

گوگل سٹاپ وچ

اگر آپ کے پاس سٹاپ واچ نہیں ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ گوگل میں stopwatch سرچ کریں۔ آپ کے سامنے سٹاپ واچ آ جائے گی۔

اگر آپ timer لکھ کر سرچ کریں گے تو ٹائمر بھی آ جائے گا۔ جہاں پر آپ اپنی مرضی کا ٹائم سیٹ کر سکتے ہیں۔

11 گوگل ٹاس

اسی طرح اگر ٹاس کرنے کے لئے آپ کے پاس کوائن نہیں ہے تو آپ گوگل میں coin toss لکھ کر سرچ کریں۔ آپ کے سامنے کوائن آ جائے گا۔ جس کی مدد سے آپ ٹاس کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کیا ہے؟ گوگل سے متعلقہ تمام معلومات اردو میں

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

یہاں سے شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے