ورڈ پریس پر فری میں اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ بنانا

ورڈ پریس پر فری میں اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ بنانا

ورڈ پریس بلاگنگ اور ویب سائیٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ مشہور اور استعمال کیا جانا والا پلیٹ فارم ہے۔ جس پر لاکھوں کی تعداد میں ویب سائیٹس اور بلاگ بنائے جاتے ہیں۔

ورڈ پریس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا میں اس وقت 30 فیصد ویب سائیٹ اور بلاگ ورڈ پریس پر بنے ہوئے ہیں۔ اور سرچ انجن بھی ورڈ پریس کو پسند کرتے ہیں۔

اگر آپ گوگل پر سرچ کریں کہ how to create free wordpress website تو آپ کو 36 کروڑ سے زائد رزلٹ مل جائیں گے۔ جو انگریزی زبان میں ہوں گے۔

لیکن اگر آپ اردو میں سرچ کریں کہ ورڈ پریس پر فری میں اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ بنانا تو آپ کو کوئی بھی ایسی سائیٹ نظر نہیں آئے گی جو آپ کو ورڈ پریس پر فری میں ویب سائیٹ بنانے کے بارے میں پوری رہنمائی کرتی ہو۔

ہیلپ اردو کی آج کی تحریر میں ہم آپ کو ورڈ پریس پر فری میں ویب سائٹ بنانے کا طریقہ تفصیل سے Step by Step تصویری شکل میں سکھائیں گے تا کہ آپ آسانی کے ساتھ اپنی ویب سائیٹ بنا سکیں۔

ویب سائیٹ بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیسے ورڈ پریس پرفری (مفت) میں  اپنی سائیٹ یا بلاگ بنا سکتے ہیں۔آپ ورڈ پریس کے پلیٹ فارم پر آپ دو طرح سے ویب سائیٹ یا بلاگ بنا سکتے ہیں.

  1. فری میں ویب سائیٹ یا بلاگ بنانا
  2. ہوسٹنگ اور ڈومین لے کر ویب سائیٹ یا بلاگ بنانا

اگر آپ ویب ہوسٹنگ اور ڈومین پرچیز (خرید) کر کے ویب سائیٹ بناتے ہیں تو آپ اس  سائیٹ پر ایڈ لگا کر پیسے بھی کما سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ورڈ پریس پر فری میں ویب سائیٹ بناتے ہیں تو آپ پیسے نہیں کما سکتے۔

ویب سائیٹ بنانے کے لیے میرا مشورہ ہے کہ آپ پہلے فری میں سائیٹ بنائیں ، اس سے آپ کو سمجھ آ جائے گی کہ سائیٹ کیسے بناتے ہیں، تھیم کیسے انسٹال کرتے ہیں، پلگ ان کا استعمال کیسے کرتے ہیں، مینو کیسے بناتے ہیں، پیچ کی سیٹنگ کہاں سے ہوتی ہے، پوسٹ کیسے شیئر کرتے ہیں، ٹیگ کیوں لگاتے ہیں وغیرہ وغیرہ،

اس کے بعد جب آپ سائیٹ کو اچھی طرح سے چلانا سیکھ جائیں تو کسی بھی کمپنی سے ہوسٹنگ اور ڈومین لے کر اپنی خود کی ویب سائیٹ بنا سکتے ہیں۔ اور اس پرکمائی بھی  کر سکتے ہیں۔

آج کے زمانے میں لوگ سب سے زیادہ پیسہ ویب سائیٹ، بلاگنگ اور یوٹیوب چینل سے کما رہے ہیں۔ فی الحال اس پوسٹ میں ،میں آپ کو بتاؤں گا کہ اپنی فری کی ویب سائیٹ کیسے بناتے ہیں، ہوسٹنگ اور ڈومین لے کر سائیٹ کا طریقہ پھر کسی پوسٹ میں شیئر کروں گا۔

ورڈ پریس پر فری میں ویب سائیٹ بنانے کے لیے آپ کو کوئی ہوسٹگ اور ڈومین کی ضرورت نہیں ہوتی، آپ بس ورڈ پریس کی سائیٹ پر جا کر سائن ان ہو کر اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ شروع کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے www.wordpress.com پر جائیں۔اور Get Started پہ کلک کریں، ورڈ پریس کی سائیٹ پر مختلف جگہ یہ آپشن ہو سکتا ہے، کہیں سے بھی آپ کلک کر سکتے ہیں۔

Get Started پہ کلک کرنے سے اگلا پیج اوپن ہو گا، جس میں Let’s get started لکھا ہو گا۔ یہاں پر آپ نے اپنا ای میل ایڈریس، یوزر نیم اور پاسورڈ لکھنا ہے۔

  • Your email address میں آپ نے اپنا ای میل ایڈریس ٹائپ کرنا ہے۔
  • Choose a Username میں آپ نے اپنے لئے یوزنیم سلیکٹ کرنا ہے۔
  • Choose a password میں آپ نے اپنی ویب سائیٹ کے لیے ایک عدد پاس ورڈ رکھنا ہے، یاد رکھیں آپ کا پاس ورڈ الفاظ، اعداد اور نشانات کا مجموعہ ہونا چاہے۔ تاکہ ہیک نہ ہو سکے

تینوں آپشن مکمل کرنے کے بعد Create your account پر کلک کریں۔

جب آپ Create your account پر کلک کریں گے تو اگلی ونڈو اوپن ہو گی۔ جس کا عنوان What are we building today ہو گا۔ یہاں سے آپ کوئی سا بھی آپشن سلیکٹ کر سکتے ہیں۔

  • اگر آپ بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو پہلے آپشن Blog پر کلک کریں۔
  • اگر آپ کاروباری شخصیت ہیں۔ اور اپنے کاروبار کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو آپ کو بزنس ویب سائٹ کی ضرورت ہو گی۔ کاروباری ویب سائیٹ بنانے کے لئے Business سلیکٹ کریں۔
  • اگر آپ Professional ویب سائیٹ بنانا چاہتے ہیں تو Professional پر کلک کریں۔
  • اگر آپ تعلیم، کھیل یا کوئی اور پراجیکٹ مکمل کرنا چاہتے ہیں تو آپ Education پر کلک کریں۔
  • اگر آپ انٹرنیٹ پر ای سٹور بنانا چاہتے ہیں۔ تو آپ Online Store پر کلک کریں

یاد رکھیں۔ یہ آپشن آپ بعد میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اور ان آپشن کا ویب سائٹ یا بلاگ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس لئے بے فکر ہو کر کسی سا بھی آپشن پر کلک کر دیں۔

اگلے مرحلے What is your blog about میں آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کا بلاگ کس سے متعلقہ ہے۔ جہاں پر آپ کوئی بھی کیٹگری سلیکٹ کر سکتے ہیں۔ یہاں پر چند کیٹگریزی دی گئی ہیں۔ اگر آپ سے متعلقہ کیٹگری یہاں نہیں ہے تو آپ سرچ کر کے سلکیٹ کر سکتے ہیں۔

اگلے مرحلے Tell us your site’s name میں آپ سے پوچھا جائے گا کہ ہمیں اپنی ویب سائٹ کا نام بتائیں۔ اس لئے اس خانے میں اپنی ویب سائٹ کا نام درج کریں۔ اور تیر پر کلک کریں۔

اگلے مرحلے Give your site an address میں خالی خانے میں آپ نے اپنی ویب سائٹ کا ایڈریس لکھنا ہے۔

ویب سائٹ یا بلاگ کا ایڈریس لکھنے کے بعد جب آپ انٹر کریں گے تو ورڈپریس کی طرف سے آپ کی ویب سائیٹ کے لئے مختلف تجاویز ظاہر ہوں گی۔ لیکن آپ نے Free پر کلک کرنا ہے۔ کیونکہ یہاں پر ہم آپ کو ورڈ پریس پر فری میں اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ اس لئے فری پر کلک کریں۔

یار رکھیں فری ویب سائیٹ میں آپ اپنی سائیٹ کا جو بھی نام رکھیں گے وہ بطور سب ڈومین کے استعمال ہو سکے گا۔ جیسے میں نے جو نام رکھا اس کا ایڈریس helpurdu.home.blog ہے۔

فری میں آپ جو بھی ویب سائیٹ بنائیں گے، اس میں آپ کے ڈومین میں home.blog یا wordpress.com ضرور آئے گا۔ لیکن اگر آپ اپنی ہوسٹنگ اور ڈومین لے کر ویب سائیٹ بناتے ہیں تو آپ کی سائیٹ کے ایڈریس میں home.blog یا wordpress.com نہیں آئے گا،

جیسے میری اس سائیٹ کا یو آر ایلwww.helpurdu.com ہے۔اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ helpurdu کے بعد ڈاٹ کام آیا ہے۔ home.blog یا wordpress.com کا لفظ نہیں آیا۔ جب آپ فری میں ویب سائیٹ بنا کر چلانا سیکھ جائیں گے تو آپ بھی میری طرح اپنی ہوسٹنگ اور ڈومین لے کر ویب سائیٹ بنا سکیں گے۔

اگلے مرحلے Pick a plan that’s right for you میں آپ نے اپنی ویب سائٹ کے لئے ایک ہوسٹنگ پلان کا انتخاب کرنا ہے۔ کیونکہ ہم فری میں ویب سائٹ بنا رہے ہیں اس لئے یہاں سے بھی ہم Free والا پلان سلیکٹ کریں گے۔ ورڈ پریس کا فری پلان ہمیشہ (تاحیات) کے لئے فری ہوتا ہے۔

فری پلان سلیکٹ کرنے کے لئے Start with Free پر کلک کریں۔

Start with Free پر کلک کرنے کے بعد ورڈ پریس آپ کے لئے فری میں ویب سائٹ Create کر دے گی۔ اور ظاہر ہونے والی ونڈو میں آپ کو Your site has been created لکھا نظر آئے گا۔

مبارک ہو۔ آپ کی ویب سائیٹ بن گئی ہے۔ اب اپ اپنی ویب سائیٹ پر کوئی سا بھی اچھا سا تھیم لگا سکتے ہیں۔ ورڈ پریس لاکھوں تھیم کی سہولت مفت میں فراہم کرتا ہے، تھیم ایک طرح کا آپ کی ویب سائیٹ کا ڈیزائن ہوتا ہے۔

اب آپ View Site پر کلک کر کے اپنی سائیٹ پر جا سکتے ہیں۔ اور اب آپ جب بھی آپ اپنی ویب سائیٹ کا  ایڈریس ٹائپ کریں گے آپ کی ویب سائیٹ اوپن ہو جایا کرے گی۔ اب آپ اپنی مرضی کے مطابق اپنی سائیٹ میں تبدیلی کر کے اسے بہتر سے بہترین بنا سکتے ہیں۔

یہ تھا ورڈ پریس پر فری میں ویب سائیٹ بنانے کا طریقہ، اس سے اگلے مرحلے میں آپ نے اپنی پوری سائیٹ کی اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی کرنی ہوتی ہے۔ اور اپنی پوسٹیں شیئر کرنی ہوتی ہیں۔

تحریریں پبلش کرنے کے بعد آپ کو اپنی ویب سائیٹ کا سائیٹ میپ بنا کر اسے سرچ انجن (گوگل، یاہو وغیرہ) میں Submit کرنا ہوتا ہے۔ تاکہ جب بھی کوئی گوگل پر سرچ کرئے تو آپ کی ویب سائیٹ بھی رزلٹ میں نظر آئے،

فی الحال یہاں تک، اگلی پوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیسے اپنی سائیٹ کی سیٹنگ کر سکتے ہیں، مینو بار کیسے بنا سکتے ہیں، کیٹگری اور ٹیگ کیا ہے، پیج اور پوسٹ میں کیا فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلاگ کیا ہوتا ہے، بلاگ، بلاگر اور بلاگنگ میں فرق

اپنی خود کی ویب سائیٹ کیسے بنائیں سے متعلقہ اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ متذکرہ بالا تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔

آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ کا حق بنتا ہے کہ اسے فیس بک پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

یہاں سے شیئر کریں

2 comments

  • عائش علی

    بہت آسان طریقہ سے سمجھایا ہے۔بہت شکریہ مگر یہ بھی بتادیں کہ ورڈ پریس کے بلاگ میں نستعلق اردو کیسے لکھی جائے گی

    • ہیلپ اردو

      ورڈ پریس پر فری میں جو بلاگ بناتے ہیں۔ اس پر آپ نستعلیق فونٹ استعمال نہیں کر سکتے۔ تاہم اگر آپ ڈومین اور ہوسٹنگ لے کر بلاگ بنائیں تو اُس پر نستعلیق فونٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے