کسی بھی ویب سائیٹ یا بلاگ کی سپیڈ چیک کرنے کا طریقہ

کسی بھی ویب سائیٹ یا بلاگ کی سپیڈ چیک کرنے کا طریقہ

ویب سائیٹ کی سپیڈ سے کیا مراد ہے؟ ویب سائیٹ یا بلاگ کی سپیڈ کا تیز Fast Loading ہونا کیوں ضروری ہے۔ ویب سائیٹ کی سپیڈ کیسے چیک کرتے ہیں۔ ویب سائیٹ کی سپیڈ چیک کرنے کا طریقہ کیا ہے۔ اگر آپ بھی انٹرنیٹ پر یہی کچھ سرچ کر رہے ہیں تو یہ تحریر آپ ہی کیلئے ہے۔

اگر آپ کی ویب سائیٹ تین سکینڈ میں اوپن نہیں ہوتی تو 70 فیصد وزٹر آپ کی ویب سائیٹ کو پسند نہیں کریں گے اور اس کے اوپن ہونے کا انتظار کیئے بغیر کسی دوسری ویب سائیٹ پر چلے جائیں گے۔ علاوہ ازیں سرچ انجن یعنی گوگل، یاہو اور بینگ وغیرہ بھی ویب سائیٹ کو سرچ رزلٹ میں نہیں دکھائے گا۔

اگر آپ کی ویب سائیٹ یا بلاگ کی سپیڈ سست ہو گی تو آپ کی ویب سائیٹ کبھی بھی گوگل اور یاہو کے پہلے صفحے پر نہیں آ سکے گی۔ اگر آپ کی ویب سائٹ فاسٹ لوڈنگ Fast Loading ہو گی تو نہ صرف اسے وزٹر پسند کریں گے بلکہ سرچ انجن بھی اسے جلدی انڈکس کر لے گا۔

ویب سائیٹ کی سپیڈ چیک کرنے کا بہترین ٹول جی ٹی میٹرکس ہے۔ جی ٹی میڑکس https://gtmetrix.com ایک ایسی ویب سائٹ ہے۔ جہاں سے آپ اپنی ویب سائیٹ کی سپیڈ چیک کر سکتے ہیں۔ یہ ویب سائیٹ آپ کو سپیڈ سے متعلقہ جملہ معلومات فراہم کرتی ہے۔

کسی بھی ویب سائیٹ کی سپیڈ چیک کرنے کے سب سے پہلے جی ٹی میٹرکس کی ویب سائیٹ اوپن کریں۔ اب اس میں ویب سائٹ کا یو آر ایل URL ٹائپ کریں۔ اور Analyze پر کلک کریں۔ آپ کو ویب سائیٹ کی سپیڈ سے متعلقہ جملہ معلومات مل جائیں گی۔

مثال کے طور پر نیچے دی گئی تصویر میں آپ ہیلپ اردو کی ویب سائیٹ کی سپیڈ چیک کر سکتے ہیں۔

ہیلپ اردو جی ٹی میٹرکس سپیڈ

یہاں پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہماری ویب سائیٹ کا پیج سپیڈ سکور PageSpeed Score اور YSlow Score دونوں A ہیں۔ اس کے علاوہ مکمل لوڈنگ ٹائم Fully Loaded Time ایک سکینڈ سے بھی کم ہے۔ اور ویب سائٹ کا کل سائز ایک MB سے بھی کم ہے۔ اور ویب سائٹ کی لوڈنگ درخواستیں Requests بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

جی ٹی میٹرکس کی ویب سائیٹ پر آپ سپیڈ پر اثرانداز ہونے والے تمام فیکٹرز کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں سے آپ کو پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کی ویب سائیٹ میں کس چیز کی کمی ہے۔ یا کون سی چیز ایسی ہے جس کی وجہ سے آپ کی سائیٹ کی رفتار سست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویب ہوسٹنگ اور ڈومین میں فرق کی مکمل تفصیل اردو میں

یاد رکھیں جب آپ اپنی سائیٹ پر کام کر رہے ہوں گے تو اس پر بہت سے فیکٹرز اثرانداز ہو رہے ہوتے ہیں۔ کبھی آپ کی سائیٹ کی سپیڈ کم ہو جاتی ہے اور کبھی زیادہ۔ لیکن کوشش کریں کہ کسی بھی صورت میں آپ کی ویب سائیٹ یا بلاگ کی سپیڈ تین سکینڈ سے زیادہ نہ ہو۔

اور آپ کی ویب سائیٹ کا پیج سپیڈ سکور PageSpeed Score  اور YSlow Score کسی بھی طور پر B سے کم نہ ہو۔ اگر یہ دونوں A ہوں تو اِس سے بڑی اور اچھی بات کیا ہو سکتی ہے۔

اس طرح جی ٹی میٹرکس کے اس ٹول کی مدد سے آپ کسی بھی ویب سائیٹ یا بلاگ کی سپیڈ کو چیک کر سکتے ہیں۔ اور دیکھ سکتے ہیں کہ ویب سائیٹ میں کون کون سی خامیاں ہیں۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ اس تحریر کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں یا آپ کے ذہن میں کوئی اور سوال ہے تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ آپ کے ہر کمنٹس ہر سوال کا جواب دیا جائے گا۔ 

یہاں سے شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے