کھیرے کا ماسک چہرے کو نرم و ملائم، بے داغ اور خوبصورت بناتا ہے

کھیرے کا ماسک چہرے کو نرم و ملائم، بے داغ اور خوبصورت بناتا ہے

آپ کے چہرے کی نرم و ملائم جلد آپ کی دلکشی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ حسن و خوبصورتی کے حصول کے لیے کھیرا ایک عمدہ اور بہترین قدرتی شے ہے۔ کھیرے کو کھایا جائے یا چہرے پر ماسک کی صورت میں لگایا جائے۔ ہر طرح سے یہ انسان کے لیے فائدہ ہی دیتا ہے۔

کھیرے کے انسانی صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں اس بارے میں آپ نے کافی باتیں سنی ہوں گی، لیکن کھیرے کو بطور حسن و خوبصورتی استعمال کرنے کے بارے میں شاید کم ہی سے سنا ہو۔ کھیرے میں موجود اجزاء آپ کی جلد کو نرم وملائم ، بے داغ اور خوبصورت بنا کر ٹھنڈک کا احساس دیتے ہیں۔

کھیرا سورج کی تپش سے جھلسی ہوئی جلد کو ٹھیک کردیتا ہے ۔اور جلد کو تروتازہ اور صاف و شفاف بناتا ہے۔ کھیرا آنکھوں کے لیے بہت مفید ہے۔ آنکھوں کی سوجن ، تھکاوٹ اور سیاہ حلقوں کو کم کرنے میں کھیرا بہت عمدگی سے کام دکھاتا ہے۔

کھیرے کا فیس پیک:

کھیرے کو آنکھوں پر آئی پیڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، آنکھوں پر اس کے سلائس رکھیں اور آرام سے لیٹ جائیں۔ دس سے بیس منٹ تک سکون سے لیٹی رہیں۔ اس طرح حیرت انگیز طور پر آپ کی آنکھیں فریش ہو جائیں گی۔

کھیرے کے اندر پانی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کی جلد میں قدرتی نمی کو برقرار رکھتی ہے ۔کھیرا جلد کی صفائی کرتا ہے اور جلدکے داغ دھبے دور کرکے انھیں جاذبِ نظر اور پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔علاوہ ازیں جھریوں اور سوزش کے خاتمے کا سبب بھی بنتا ہے۔

کھیرے کا ماسک بنانے کا طریقہ

کھیرے کا ماسک جلد کو نرم و ملائم کرتا ہے اور بے داغ بناتا ہے جبکہ اس کا جوس جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ یہاں پر ہم آپ کو کھیرے کا ماسک بنانے کے 6 طریقے بتائیں گے، اِن میں سے جو طریقہ آپ کو آسان اور مفید لگے وہ آپ استعمال کر سکتی ہیں۔

1۔ نرم و ملائم جلد کےلئے کھیرے کا ماسک

چار پانچ تازہ پودینہ کے پتوں کو بلینڈ کر لیں اور ایک کھیرے کو چھیل لیں اور اس کے بیج نکال دیں، پودینہ کے پسے پتے اور کھیرے کو بلینڈ کر کے پیوری سی بنا لیں۔

انڈے کی سفیدی پھینٹ لیں اب انڈے کی سفیدی میں کھیرے کی پیوری مکس کر لیں، اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ کے لیے سکون سے لیٹ جائیں، پھر سادہ پانی سے چہرہ دھو لیں اور ہوا میں خشک ہونے دیں۔

یہ عمل ہفتے میں دو سے تین مرتبہ کرنے سے آپ کی جلد نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائے گی۔ اور چہرے سے تمام داغ دھبے ختم ہو جائیں۔

2۔ خشک جلد کیلئے کھیرے کا ماسک

کھیرے کو چھیل کر اس میں دہی شامل کریں۔ دونوں اجزاء کو بلینڈ کرکے پیوری سی بنالیں۔  سب سے پہلے اپنے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں تاکہ آپ کے چہرے کے مسام کھل جائیں۔

منہ دھونے کے بعد چہرے کو تولیے سے صاف کرلیں. بعدازاں چہرے پر کھیرے اور دہی کے مکسچر کی موٹی سے تہہ گولائی کی شکل میں لگائیں۔ اور دس سے پندرہ منٹ بعد اسے پہلے نیم گرم پانی سے دھو لیں، بعدازں اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

چہرہ خشک ہونے کے بعد زیتون کے تیل کے دو سے تین قطرے چہرے پر اپلائی کریں تاکہ جلد نرم وملائم رہے۔. خشک جلد کیلئے کھیرے کا یہ سب سے بہترین ماسک ہے . اس سے خشک جلد نہ صرف جھریوں سے پاک ہو جائے گی بلکہ تروتازہ بھی دکھائی دے گی

3۔ کھیرے کا ماسک بنانے کا تیسرا طریقہ

کھیرے کو بلینڈ کریں اور اسے چہرے ، گردن اور آنکھوں پر لگالیں۔ پندرہ سے بیس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔ اس طریقے کے مسلسل استعمال سے جلد چند دنوں میں ہی دانوں ، بلیک ہیڈز، جھریوں اور خشکی سے نجات حاصل کر لیتی ہے۔

4۔ ماسک بنانے کا چوتھا طریقہ

دو عدد کھیرے لیں اور ان کو بغیر چھیلے سلائس کی شکل میں کاٹ لیں، آدھا گلاس ملک کریم لیں، ایک چمچ او لیو آئل، ایک چمچ شہد اور ایک چمچ ملتانی مٹی لیں، ان تمام اشیاء کو بلینڈر میں مکس کر لیں پھر فریج میں اسے رکھ کر تیس منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیار،  محبت اور عشق کے موضوع پر خوبصورت اردو شاعری

اس دوران چہرے اور گردن کو لیمن سے صاف کریں۔ اسے خشک ہونے سے قبل ہی کھیرے کا ماسک گردن اور چہرے پر لگائیں۔ اب ہوا میں خشک ہونے دیں، پھر ملک کریم یا بالائی لگا کر صاف کر کے اتار لیں۔اور سادہ پانی سے چہرہ اور گردن دھو لیں۔

5. کھیرے کا ماسک بنانے کا پانچواں طریقہ

ایک چائے کا چمچ دودھ، ایک چائے کا چمچ کھیرے کا رس اور پانچ قطرے عرق گلاب مکس کریں اور چہرے اور گردن پر لگا لیں، پندرہ منٹ بعد اسے صاف کر دیں۔ یہ نہایت شاندار وائٹنر ہے، جسے آپ وقتاً فوقتاً اپنے چہرے پر لگا سکتی ہے۔

6۔ کھیرے کا فیشل ماسک

کھیرے کو چھیل کر اچھی طرح پیس لیں . اتنا پیسیں کہ پیسٹ بن جائے . اب اس میں عرق گلاب، لیموں کا رس، پسا ہوا پودینہ اور شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کریں

انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس مکسچر میں ڈال دیں . جب اچھی طرح مکس ہو جائے تو اسے چہرے اور گردن پر لگالیں . اور آنکھوں سے بچا کر لگائیں۔ 25 منٹ لگا رہنے دیں۔ پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں .آپ کی سکن میں تازگی اور چمک آ جائے گی۔ بہترین رزلٹ کیلئے ہفتے مین ایک دفعہ یہ ٹوٹکا ضرور استعمال کریں

یہ بھی پڑھیں: عرق گلاب کے فوائد و خصوصیات

حساس جلد کے لیے کھیرے کااستعمال

حساس جلد والی خواتین اپنے چہرے کی جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لیے کیا کیا جتن نہیں کرتیں ،کتنے مہنگے لوشن استعمال کرتی ہیں تاکہ کسی قسم کا سائیڈایفیکٹ بھی نہ ہو اور وہ خوبصورت چہرے کی مالک بھی بن جائیں،

لیکن پھر بھی ان کی مرضی کے نتائج حاصل نہیں ہوتے ۔ کیونکہ حساس جلد دوسری طرز کی جلدوں کی نسبت انتہائی نازک ہوتی ہے اس لیے کسی بھی قسم کے کاسمیٹکس کے استعمال سے اس جلد پرالرجی وغیرہ کے مسائل سامنے آتے ہیں ۔

انڈے کی سفیدی کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھے سے پھینٹیں کہ اس کے اوپرجھاگ سی بن جائے ۔اب اس میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ تازہ دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ جب یہ سب اچھی طرح سے مکس ہو جائے تو اس میں ایک چمچ کھیرے کا رس شامل کریں اورسب چیزوں کو یکجان کر لیں۔

اب چہرہ اچھے سے دھو لیں اور اس پر یہ ماسک لگائیں ۔اور تقریباً15منٹ تک لگا رہنے دیں جب محسوس ہو کہ ماسک خشک ہو گیا ہے تو نیم گرم پانی کے ساتھ چہرے کو دھو لیں۔

کھیرے کے ماسک سے متعلق اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ اس تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتی ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتی ہیں۔

آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔ تاہم اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر سکتی ہیں۔ تاکہ آپ کی سہلیوں وغیرہ کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

یہاں سے شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے