امتحان میں کامیابی کی دعا – کامیابی کا وظیفہ

امتحان میں کامیابی کی دعا - کامیابی کا وظیفہ

کامیابی کیا ہے اور امتحان میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے، یہ وہ سوال ہے جس کے حل کے لیے ہماری نوجوان نسل ہر وہ راستہ، شارٹ کٹ، دعا اور وظیفہ اور قرآنی نسخہ تلاش کرنے میں مصروف ہے، جس میں بغیر محنت کے کامیابی حاصل ہو جائے۔

کامیابی کے حصول کے لئے ہماری نوجوان نسل انٹرنیٹ پر کچھ اس طرح کی سرچ کرتی دکھائی دیتی ہے۔ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے دعا اور وظیفہ کیا ہے؟ امتحان میں پاس ہونے آسان طریقہ اور عمل کیا ہے؟ امتحان میں آسانی کی دعا اور قرآنی نسخہ  کیا ہے؟

یاد رکھیے، دعا اور وظیفے کی اپنی جگہ ہے لیکن کوئی بھی کامیابی محنت کے بغیر حاصل نہیں ہوتی۔ کیونکہ کامیابی کا راز محنت میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ اس لیے دعا کے ساتھ ساتھ محنت اور پڑھائی بھی بہت ضروری ہے۔

کامیابی کیا ہے اور کیسے حاصل ہوتی ہے، اس حوالے سے آپ ہیلپ اردو کی کامیابی سے متعلقہ تحریریں پڑھ سکتے ہیں، تاہم آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ امتحان میں یقینی کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے اور اس کے لیے کون سا وظیفہ، دعا یا طریقہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔

امتحان میں کامیابی کا نسخہ

زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی و کامرانی حاصل کرنے کی بہترین دعا اور وظیفہ درود ابراھیمی ہے۔ درود شریف پڑھنے کی جہاں بے شمار برکتیں اور فضیلتیں ہیں، وہیں درود ابراھیمی پڑھنے سے زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی و کامرانی حاصل ہوتی ہے۔

درود ابراهیمی

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

ترجمہ: اے ہمارے اللہ! محمدﷺ اور آلِ محمد پر رحمت بھیج۔ جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر رحمت بھیجی تھی۔ بے شک تو تعریف کیا گیا پاک ہے۔ اے ہمارے اللہ ! محمد ﷺ اور آل محمد پر برکتیں بھیج۔ جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکتیں بھیجی تھیں۔ بے شک تو تعریف کیا گیا پاک ہے۔

امتحان میں کامیابی کے حوالہ سے اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ اس تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں۔ آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔ تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے۔

یہاں سے شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے