پاکستانی پکوان – پاکستان کے چند مشہور کھانے

پاکستانی پکوان

دنیا کا کوئی انسان کھانا کھانے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ کھانے ہر علاقے کے حساب سے مختلف ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ سادہ کھانا پسند کرتے ہیں تو کچھ چٹخارے دار۔ تاہم پاکستان ثقافتی کھانوں میں ایک خاص حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان چونکہ مختلف زبانوں اور ثقافتوں کو اپنے آپ میں سمیٹا ہوا ہے اسی طرح مختلف علاقائی کھانے بھی پاکستان کی خوبصورتی کا ایک منظر ہے۔ پاکستان کے بعض علاقوں مین زیادہ تر نمکین اور مصالحہ دار کھانوں کا رواج ہے جبکہ بعض علاقے کے لوگ چٹخارے دار کھانے پسند کرتے ہیں۔

ہیلپ اردو کی اس تحریر میں ہم آپ کو پاکستان کے چند مشہور کھانوں کے بارے میں مختصراً بتائیں گے۔ جن کی مدد سے آپ کو پاکستانی کھانوں کو سمجھے میں آسانی رہے گی۔

پاکستان کے چند مشہور پکوان

1 قیمہ

قیمہ

قیمہ لذیذ اور مصالحے دار ہوتا ہے ، جو کہ پاکستان کے گھرانوں کا مشترکہ پسندیدہ پکوان بھی سمجھا جاسکتا ہے۔ قیمہ خالص شکل میں یا سبزیوں کے ساتھ اس کی موجودگی پسندیدہ اسٹریٹ فوڈ بھی ہے اور پاکستان بھر کے گلیوں کے ڈھابوں اور ریسٹورنٹس کے مینو میں اسے آرام سے دریافت کیا جاسکتا ہے۔ کھڑے مصالحے کا قیمہ تو اپنے ذائقے کی وجہ سے ہر کسی کے دل کو جیت لیتا ہے۔

2 مٹن کڑاہی گوشت

مٹن کڑاہی گوشت

شنواری اور آفریدی قبائل اس خطے کے باسی ہیں اور اسے ہی بالٹی یا کڑاہی گوشت کا تاریخی گھر بھی تصور کیا جاتا ہے۔مٹن کڑاہی بکرے یا بھیڑ کے گوشت کے چھوٹے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتی ہے، جسے ٹماٹروں، سبز مرچ، نمک اور ترجیحاً جانور کی چربی میں ہی پکایا جاتا ہے۔تازہ گوشت پکانے کے لیے چربی کی تہہ فراہم کرتا ہے اور اسے براہ راست کڑاہی میں گرما گرم نانوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

3 شامی کباب

شامی کباب

شامی کباب پاکستان میں چائے کی ٹرالی کا شہنشاہ ہے، چاہے یہ عید کا موقع ہو یا کسی دوست کی آمد، یہ لذیذ سوغات ہمیشہ ہی گرما گرم لوازمہ ثابت ہوتی ہے۔ گرم مسالے، سرخ مرچ اور سبز مرچوں کے ساتھ یہ کباب نہ صرف چائے کا مزہ دوبالا کرتے ہیں بلکہ گفتگو کی چاشنی بھی بڑھ جاتی ہے۔

4 بریانی

بریانی

چاہے آپ کھانے پینے کے شوقین ہوں یا نہ ہوں یہ سوال ضرور پوچھتے ہونگے کہ آخر بریانی میں ایسی کیا خاص بات ہے جو یہ سب کو ہر دل عزیز ہے۔ اس پکوان کے مختلف انداز ہیں ، جیسے آلو والی سندھی بریانی، تیز مصالحہ والی میمنی بریانی، بمبئی بریانی اور دیگر۔

5 نہاری

نہاری

نہاری کے ذائقہ ہی کچھ ایسا ہے کہ کھانے والے کو نوالہ لیتے ہی احساس ہو جاتا ہے کہ کتنی احتیاط، دیکھ بھال سے اس کی تیاری کے لئے اجزاء ڈالے گئے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ اسے کھانے کے بعد کڑاکے کی سردیوں میں بھی جسم گرم رہتا ہے۔اسے بونگ (گائے کی پنڈلی کا گوشت) اور ہڈیوں کے گودے کے ساتھ آہستہ آہستہ کمال پکایا جاتا ہے، ایک وقت میں سیر اور جی بھر کر کھانے کے لئے بہترین ہے۔

6 چپلی کباب

چپلی کباب

اصلی پشاوری چپلی کباب سے بہتر کوئی کباب نہیں ہوسکتا، کچے قیمے کے یہ کباب گرما گرم نان اور انار دانے کی چٹنی کے ساتھ منہ میں پانی بھرنے کے لیے کافی ثابت ہوتے ہیں، یہ پختونخوا کا فخریہ پکوان ہے مگر اسے پاکستان بھر میں بنایا جاتا ہے، پختون ریسیپی میں بیف اور آٹے کا مناسب استعمال کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ کباب ذائقے میں لطیف ہوتے ہیں۔

7 قورمہ

قورمہ

ایک بہترین پکے ہوئے قورمے سے زیادہ بہتر سالن اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔بہترین قورمہ وہ ہے جس میں دہی پر مشتمل شوربے میں تلی ہوئی پیاز، ثابت گرم مصالحے، الائچی، تیز پات اور کیوڑے کا پانی ڈالا جاتا ہے۔ برصغیر میں جتنے خطّے ہیں اتنی ہی قورمے کی ترکیبیں ہیں، ہر خطّے کے اپنے مصالحے، بنیادی اجزاء اور سجاوٹ ہیں لیکن جو سالن تلی ہوئی پیاز سے تیار ہوتا ہے وہی اصل ‘قورمہ’ کہلاتا ہے۔

8 سرسوں کا ساگ

سرسوں کا ساگ

پنجاب کی اصل پہچان سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی سے بہتر اور کوئی نہیں، اس سوغات میں ذائقہ، غذائیت اور رنگ کی بہتات ہے بالکل پنجاب کے لوگوں کی طرح، جو کہ سردیوں اور بہار کی سوغات ہے۔ حالانکہ یہ ایک مرغن کھانا ہے لیکن اس کی خالصیت، تازہ اور نباتاتی ساخت نے پراسیسڈ کھانوں کی دنیا میں اسے فاتح بنا دیا ہے۔

9 لاہوری مچھلی

لاہوری مچھلی

اس کا خستہ اور لطیف ذائقہ ہمیں بار بار اپنی طرف کھینچتا ہے، جبکہ اسے پکانے کے لئے زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا بس آپ کو تھوڑا سا مکھن، لال مرچ، نمک، لہسن، ادرک اور تلنے کے لئے کڑاہی درکار ہوتی ہے اور دس منٹ میں ایک شاندار ڈنر تیار ہو جاتا ہے۔

10 کڑھی پکوڑا

کڑھی پکوڑا

بیسن اور دہی سے بننے والے اس لذیذ سالن کے درمیان موجود پکوڑے اس کا لطف دوبالا کر دیتے ہیں۔ راجستھانی، مارواڑی، گجراتی، سندھی، اور پنجابی، سب ہی اپنے اپنے مخصوص ذائقوں کی کڑھی بناتے ہیں۔ ان تمام میں رنگت اور ذائقوں کا تھوڑا بہت فرق ہوتا ہے، لیکن بنیادی اجزاء ایک ہی رہتے ہیں۔

11 کوفتے

کوفتے

رائتہ، سلاد کے امتزاج، دال اور روٹی یا چاول کے ساتھ کھائے جانے والے کوفتے برصغیر کے پکوانوں میں سب سے زیادہ نمایاں ہیں۔ یہ سبزی یا گوشت کے ہوسکتے ہیں، جو مصالحے میں ڈوبے ہوتے ہیں، مگر کوفتہ ہر ایک کو بھاتا ہے۔ وفتے عام طور پر ہاتھوں سے بنتے ہیں۔ کوفتوں کو چولہے پر سالن کی صورت میں تیار کیا جاسکتا ہے۔

12 بہاری کباب

بہاری کباب

بہاری کباب گوشت کے ٹکڑوں سے پکایا جاتا ہے، جو انتہائی لذیذ اور منہ میں گھل جانے والی چیز ہے جسے دہی، مصالحوں، اور گوشت گلانے والے پپیتے کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ گوشت گلانے کے لیے کباب چینی، خشخاش، جائفل اور پپیتے کا استعمال اسے بے حد نرم بنا دیتا ہے۔

پاکستانی پکوان کے حوالے سے یہ تحریر آپ کو کیسی لگی۔ ہمیں کمنٹس کر کے بتائے۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ شکریہ

یہاں سے شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے